Top Advert

گرڈ اسٹیشن بھگوال ضلع چکوال کا بے تاج بادشاہ عملہ نیلہ فیڈر پر دن و رات میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے

No Photo

نیلہ (نامہ نگار) عوامی حلقوں نے ایس ای آئیسکو سرکل چکوال و ڈپٹی کمشنر چکوال و چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو اسلام آباد اور وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور سے پُر زور اپیل کی ہے کہ گرڈ اسٹیشن بھگوال ضلع چکوال کا بے تاج بادشاہ عملہ نیلہ فیڈر پر دن و رات میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ متواتر کر رہا ہے جس سے عوامی و کاروباری زندگی اجیرن بن گئی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے پُر زور مطالبہ ہے کہ ان بے تاج بادشاہوں کے خلاف جو مقامی ہیں اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہیں اور سیاسی بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں اور کئی عشروں سے یہاں براجمان اور سیاہ و سفید کے مالک ہیں کاروائی کی جائے اور یہ طویل لوڈشیڈنگ ختم کرائی جائے اور ان کے تبادلے دُور دراز کئے جائیں اور سب ڈویژن میں باضابطہ طور پر ایس ڈی او تعینات کیا جائے اور موجودہ نظام لائن مین، سپرنٹنڈنٹ، ایکٹنگ ایس ڈی او والا جو کئی سالوں سے ملی بھگت سے چل رہا ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔ اس نظام و انچارگی سے بہت رشوت و کرپشن آگئی ہے جس کا ختم کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ملک ترقی کر سکے اور عوام کو فوری و سستا ریلیف ملے جبکہ سب ڈویژن واپڈا بھگوال میں بہت بڑے بڑے پرانے برج بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ عوام کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں جبکہ گرڈ اسٹیشن والوں کا بھی یہی حال ہے یہاں پر تند نہیں تمام تانی بگڑی ہوئی ہے جن کی اصلاح کرنا واپڈا کے حکام بالا کی اہم ذمہ داری و فرائض میں شامل ہے اور ایسے کرپٹ، رشوت خور و کام چور و قومی خزانہ کو لوٹنے اور محکمہ کو بدنام کرنے والے ملازمین کو محکمہ سے فارغ کیا جائے تاکہ دُوسرے عبرت حاصل کریں اور بار بار تبادلے کرا کر آنے والوں اور لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو بھی نوکریوں سے فارغ کیا جائے جو کہ بار بار تبادلے ملی بھگت سے کرا کر عوام کو لوٹنے کے لئے آتے ہیں۔

ٹیگز :

Top Advert