میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کا احتجاج

No Photo

چکوال ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان کی ناقص حکمت عملی کے باعث بارش سے چکوال کی سڑکوں پر پانی جمع ، نالے بند ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے پر شہر میں نکاسی آب مسئلہ بن گیا محکمہ بلدیہ کے اہلکار لمبی تان کر سو گئے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث نالیاں ، گلیاں بند پڑے ہیں گلیوں محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندگی سے الٹے نالوں کی صفائی کے انتظامات فل فور کیے جائیں شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

ٹیگز :