Top Advert

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سلطان حیدر علی کی قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز سے ملاقات۔

No Photo

چکوال ( عاطف رشید سے )پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سلطان حیدر علی کی قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز سے ملاقات۔میرے لئے اور میرے حلقہ کی عوام کے لئے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنی جماعت کے ایک بار پھر مقبول ترین جماعت بننے کی جانب سفر کا حصہ بنے اور کردار ادا کیاتمام ہتھیار کارگر ثابت نہ ہونے پر مائنس نواز شریف فارمولے کو عوام نے بھانپ کر مسترد کردیا ہے۔انشاء اللہ ترقیاتی کاموں، میاں نواز شریف کی شخصیت اور عوامی مقبولیت کی بدولت۔ مسلم لیگ(ن) 2018ء میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سلطان حیدر علی خان نے کیا ۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ممبر صوبائی اسمبلی چکوال سلطان حیدر علی نے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز سے ملاقات کی۔پنجاب ہاوس میں قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف،محترمہ مریم نواز اور سینئرمسلم لیگی قیادت کی موجودگی میں سلطان حیدر علی ممبر صوبائی اسمبلی چکوال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہتھیار کارگر ثابت نہ ہونے پر مائنس نواز شریف فارمولے پر کام کیا گیا۔ جس کو عوام نے بھانپ کر مسترد کردیا ہیانشاء اللہ ہماری حکومت کے ترقیاتی کاموں اور میاں نواز شریف کی شخصیت اور عوامی مقبولیت کی بدولت مسلم لیگ(ن) 2018ء میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے اور میرے حلقہ کی عوام کے لئے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنی جماعت کے ایک بار پھر مقبول ترین جماعت بننے کی جانب سفر کا حصہ بنے اور کردار ادا کیا۔سلطان حیدر نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چوہدری لیاقت علی کا فرزند ہوں جنہوں نے 1985 میں آپ کا ہاتھ تھاما اور تا دمِ آخر اس پر قائم رہے۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان نے میرا اور میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور پھر ساتھ نبھایا۔سلطان حیدر علی ہمارا برخوردار ہے اور ہمارا اس کے ساتھ بھی ایسے ہی رہے گا۔مریم نواز شریف نے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ پرسلطان حیدر علی کی ویڈیو ٹوئیٹ کی اورلکھا کہ ''ہمارے نوجوان، نومتخب شدہ مسلم لیگ ن کے چکوال کے ایم پی اے، اپنے قائد کی بارے میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے"

ٹیگز :

Bottom Advert