Top Advert

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 17فروری ہفتے کے دن چکوال کا دورہ کریں گے۔

No Photo

چکوال(سواں نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 17فروری ہفتے کے دن چکوال کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے دورے کا بھی امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے بعد اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ضلع چکوال کیلئے ایک بڑی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ اس ضمن میں متعدد منصوبوں کیلئے ابتدائی ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 2013کے الیکشن میں پنجاب یونیورسٹی چکوال کیمپس کے قیام اور200بستروں کے آرٹ آف دی سٹیٹ ہسپتال کی تعمیر کا اعلان بھی ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر بھی درمیان میں لٹکی ہوئی ہے اس پس منظر میں میاں شہباز شریف کی چکوال آمد یقیناًمثبت اثرات مرتب کرے گی

ٹیگز :

Advert