Top Advert

ضلع کونسل کے یوتھ کونسلر چوہدری حسیب منہاس نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی

No Photo

ڈھڈیال ( سواں نیوز )ضلع کونسل کے یوتھ کونسلر چوہدری حسیب منہاس نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی ووٹ بینک کا راگ اب پرانا ہوچکا ہے اور سب جان چکے ہیں کہ کتنا ووٹ بینک ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام ابھی بھولے نہیں کہ ضلعی نظامت کے دور ان اپنے خاص لوگوں کو کس طرح نوازا گیا جو آج کروڑوں میں کھیل رہے ہیں۔ چوہدری حسیب منہاس نے کہا کہ زرعی فارم اور پلازے گننے والوں کو فرنٹ مین بھی گننے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے سینٹ کیلئے کو پوچھا ہی نہیں ۔یہاں پر ایسے ہی سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کیلئے ڈھنڈورا پیٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت جلد ہی ثابت کردے گاکہ کون زیادہ مقبول ہے ۔

ٹیگز :

Bottom Advert