Top Advert

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری لگائی

No Photo

چکوال(سواں نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری لگائی اور علاقہ کی عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے،اس موقع پر ایس ایچ او چوآسیدن شاہ انسپکٹر نصیر شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کٹاس راج پولیس چیک پوسٹ کا قیام ، بشارت پولیس چوکی کو نئی گاڑی کی فراہمی اور کھٹارا گاڑی سے چھٹکاراسمیت متعدد مسائل پیش کیے گئے جنہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔موقعہ پر موجود لوگوں نے نئے ایس ایچ او انسپکٹر نصیر شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون جوئیہ کا اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد پر پولیس کی گہری نظر ہے اور گشت کا نظا م مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تھانہ چوآسیدن شاہ کو چھ نئے موٹر سائیکل فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ فالکن فورس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں سرچ آپریشن سے قبل مقامی نمبردار اور کونسلر کو اطلاع دی جائے۔تھانہ چوآسیدن شاہ میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگز :

Bottom Advert