تھنیل کمال کے سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد مختیار کے بیٹے،چوہدری زاہد حسین انتقال کر گئے

No Photo

تھنیل کمال(سواں نیوز) تھنیل کمال کی معروف شخصیت و سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد مختیار کے بیٹے، چوہدری طارق، چوہدری شاہد، چوہدری طاہر، چوہدری اسرار اور چوہدری اشفاق کے بھائی جانی پہچانی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری زاہد حسین بے وقت انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حاجی سکندر خان، راجہ محمد الیاس، ڈاکٹر محمد عمریز خان، راجہ محمد منیر جعفری کھنوال، چوہدری محمد جاوید، چوہدری محمد عمریز خان ڈہوک مرید، چوہدری محمد علی ڈہوک نکہ، چوہدری نواب خان، حاجی اورنگ زیب ڈہوک بڈھا، چوہدری محمد صادق، بابو غلام صفدر بکھاری خورد نے افسوس کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ زاہد حسین کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

ٹیگز :