رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان کی حلقہ پی پی تیئس میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد کی تقاریبات سے خطاب

No Photo

تلہ گنگ (سواں نیوز) رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان کی حلقہ پی پی تیئس میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد کی تقاریبات جاری ،حلقے کی عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ،ڈھیر مونڈ روڈ اور گرلز ہائی سکول کی سنگ بنیاد رکھی ۔رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان کی جانب سے ڈھیر مونڈ سے پھلاڑی چوک تک کی روڈ کیلئے فنڈدیا گیا جسکی باقاعدہ سنگ بنیادکی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع چیئر مین طارق اسلم ڈھلی ،انجنیئر ملک لیاقت اعوان ودیگر موجودتھے دوسری جانب سنگوالہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بلڈنگ کیلئے بھی فنڈ مختص کیا گیا جسکا باقاعدہ کام کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے سنگ بنیاد کی تقاریبات سے خطاب کر تے ہو ئے بتایا کہڈھیر مونڈ تا پھلاڑی چوک تک روڈ کی مرمت پر تین کروڑ 15لاکھ جبکہ سنگوالہ گرلز ہا ئی سکول کی عمارت پر 84لاکھ 35ہزار لاگت آ ئے گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پی پی تیئس میں ترقیا تی کام زور شور سے جاری ہیں اور میں قائدین کا بیحد مشکور ہو ں کہ جب بھی پی پی تیئس کی عوام کا مقدمہ لے کر گیا تو انہو ں نے مجھے مایوس نہیں کیا بلکہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر ترقیا تی کاموں کیلئے فنڈز کا اجراء کیا ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی تیئس پنجاب کا ترقی یافتہ حلقہ بناکر دم لوں گا، میرا فوکس عوام کے بنیادی مسائل پر ہے اور انشا اللہ میں اپنے مشن میں کامیاب ہو ں گا جو لوگ کہتے تھے کہ ضمنی الیکشن والے وعدے صرف زبانی ہیں وہ آ ج ہمارے وعدوں کی تکمیل دیکھ کراند ر ہی اندر رو رہے ہیں ۔وہ وقت دور نہیں جب پی پی تیئس پنجاب کا ماڈل حلقہ ہو گا ۔رکن پنجاب اسمبلی شہریا ر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پا کستانی قوم کے ہیرو ہیں اور مخالفین کو انکی جاری مثبت عوام دوست پا لیسیاں ہضم نہیں ہو رہی ہیں ،پاکستانی قوم کو مسلم لیگ ن کی قیادت ہی نے ریلیف دیا ہے اور ترقی مخالف قوتوں نے ترقیا تی کاموں میں روڑے اٹکا ئے لیکن اسکے باوجود ن لیگ کی قیادت نے اپنے ترقیاتی مشن کو جاری رکھا اور 2013اور 2018والے پا کستان میں زمین آ سمان کا فرق ہے اور آ ئندہ الیکشن میں ہم پھر کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے ۔

ٹیگز :