Top Advert

جنرل بس اسٹینڈ چکوال میں غیر اخلاقی ممنوعہ ادوایات اور منشیات کی فروخت سر عام ہو گئی

No Photo

چکوال ( سواں نیوز) چکوال جنرل بس اسٹینڈ میں غیر اخلاقی ممنوعہ ادوایات اور منشیات کی فروخت سر عام ہو گئی سارا دن شراب سمیت دیگر منشیات کی سپلائی کا دھندا جاری رہتا ہے جنرل بس اسٹینڈ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا دھندا بھی عروج پر ہے کوئی پرسان حال نہیں، چکوال شہر کا جنرل بس اسٹینڈ اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے منشیات فروش سرعام منشیات کا دھندا چمکائے بیٹھے ہیں لوگ باخوف خطر منشیات کی خریداری کیلئے جنرل بس اسٹینڈ پہنچ جاتے ہیں جنرل بس اسٹینڈ میں قائم بیعت الخلاء منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے مسافروں اور عوامی حلقوں نے بتایا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی اورکوئی کاروائی عمل میں نظر نہیں آتی بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروشی اور غیر اخلاقی سرگرمیاں دھڑلے سے جاری ہیں پولیس اہلکار کسی قسم کی کاروائی نہیں کرتے کچھ لوگوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ دھندا کرنے والوں کو سیاستدانوں کی آشیار آباد حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ اس معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لیں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں

ٹیگز :

Bottom Advert