رکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدر علی کاڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال کا دورہ

No Photo

چکوال (سواں نیوز) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے۔اور اس کی مثال ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال میں لائی جانےوالی بہتری ہے۔انہوں نے ڈی ایچ کیو چکوال کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی نئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اور انہیں سراہا۔ نیز مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اور مریضوں سے علاج معالجہ کے متعلق استفسار کیا۔ مریضوں نے سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں انتظامی معاملات میں مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔

ٹیگز :