Top Advert

فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم کا تعلیمی آگاہی مہم آغاز

No Photo

پنڈ مغلاں(سواں نیوز)آج فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے تعلیمی آگاہی مہم کے سلسلے میں نارنگ سیداں کا دورہ کیا جہاں چوہدری حماد اسلم ،سید ولایت حسین شاہ،حاجی ظفر،حاجی مرتضی،چوہدری انوار حسین ،عبدالعزیز،سیدمحفوظ حسین شاہ اور دیگر لوگوں سے ملاقات ہوئی فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے تعلیمی آگاہی مہم کے سلسلے میں لوگوں کو بتایا کہ ہمارا تعلیمی آگاہی مہم مقصد لوگوں کو بتانا اور ان کے اندر شعور کو اجگر کرنا ہے تا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان کو تعلیمی اداروں میں بھیجیں اور جب تک ہم اور ہماری نسلیں تعلیمی زیوار سے آراستہ نہیں ہوتیں اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے تمام لوگوں نے فائٹ فار رائٹ کے کردار کی تعریف کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا او علاقائی مسائل اور لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس آگاہی مہم کو چلانے کا اعادہ بھی کیا ۔ اس کے علاوہ علاقائی مسائل تعلیم،صحت،روزگار ،سڑک،سوئی گیس کے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔اور ان مسائل کو مل کر حل کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ٹیگز :

Advert