چکوال شہر میں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

No Photo

چکوال (سواں نیوز) چکوال شہر میں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے چو بیس گھنٹوں میں درجنوں مریض ڈی ایچ کیو چکوال علا ج کے لئے پہنچ گئے ۔ شہر میں موجود ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو کے مرض میں شدت آ گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال مریضوں سے کھچاکھچ بھرگیا ۔ ہیپا ٹائٹس کی وباء بھی پھیل گئی ہے ۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ متاثرین کی تعداد معمر افراد اور شیر خوار بچوں کی ہے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو نمکول ملا پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور آفاقہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ذرا سی لاپرواہی سے مرض جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے

ٹیگز :