Top Advert

غیر ملکی امداد کے لیے این جی او نے غریبوں کی بچیوں کو تماشا بنا دیا

No Photo

چکوال ( شفیق ملک سے ) غیر ملکی امداد کے لیے این جی او نے غریبوں کی بچیوں کو تماشا بنا دیا،دلہن بنا کر کیٹ واک کروائی اور آخر میں بوڑھے شرفاء سے بچیوں میں پانچ ہزار روپے فی کس تقسیم کروا کر ان کی انا کی تذلیل کی گئی،غریب اور نادار والدین کا نام نہاد لبرل این جی کے خلاف شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مقامی میرج حال میں چکوال میں پہلی دفعہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا،غریب والدین کی بچیوں کو دلہن بنا کر ان سے کیٹ واک کروائی گئی ،ان بچیوں کے والدین جن میں غلام شبیر،احمد خان،نور دین،صدرکریم خان،چوہدری علی حسن،گل محمد،مہدی خان،سرفراز خان،شوکت محمود،مرزا تنویر حسین،امین مکینک اور ظفر اقبال نے مشرکہ بیان میں کہاکہ ہمیں پراکسی این جی او کی طرف سے کہا گیا کہ آپ کی بچیوں کو کورس کروانا ہے جس کے اختتام پر ان کے لیے نوکری کا اہتمام کر کے دیا جائے گا،گذشتہ روز ہماری جوان بچیوں کو اس وقت سربازار تماشا بنا دیا گیاجب انہیں دلہن کا لباس پہنا کر ریمپ پر ان سے کیٹ واک کروائی گئی چند ننگ انسانیت شرفاء اور چکوال چیمبر کے بوڑھے طوطے انہیں دیکھ دیکھ کر رال ٹپکاتے رہے ،اس واک اور تقریب کے اختتام پر ان بچیوں کی مزید تذلیل کے لیے ان تماشائی بزرگوں سے ہر بچی کو ایک ایک شخص سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ لفافوں کی بجائے کھلے دیتے ہوئے بچیوں کے ساتھ تصویریں بھی بنائی گئیں،ہماری وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ہم غریبوں کی بچیوں کو سر عام تماشا بنانے والوں کو نشانے عبرت بنایا جائے۔

ٹیگز :

Advert