Top Advert

برائیڈل اور مہندی کی منفرد تقریب میں مختلف شخصیات کی شرکت

No Photo

چکوال (سواں نیوز)گزشتہ روز تانا بانااور پراکسی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے چکوال کے ایک مقامی ہوٹل میں برائیڈل اور مہندی کمپٹیشن کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر ، پائینیر گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر ، صدرچکوال چیمبر حاجی نذیر سلطان ، چیئر مین صنعتی نمائش حاجی نور سلطان ، سابق صدر خواجہ عارف یوسف ، چیئر مین فارن افیئرز چوہدری عامر نجیب بھٹہ کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں ماڈلز نے ریمپ واک کی جس کا مقصد تانا بانا، پھلکاری کے سوٹوں کی نمائش کرانا تھا ۔ تقریب میں ضلع بھر سے آئی ہوئی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس قدر اقدام کو سراہا ۔برائیڈلز نے رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس ہو کر 40 کے قریب ڈیزائن پیش کیے جن کو راولپنڈی ، لاہور سے آئے ہوئے ججز نے پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر کے لیے منتخب کیا ۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر راجہ مجاہد افسر ، قاضی محمد اکبر ، حاجی نذیر سلطان ، حاجی نور سلطان ، خواجہ عارف یوسف ، چوہدری عامر نجیب بھٹہ ، خالد مرزا اور سابق رکن ضلع کونسل مسز ریحانہ بابر سلیم نے انعامات تقسیم کئے ۔

ٹیگز :

Bottom Advert