Top Advert

ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

No Photo

پنڈ ہراج ( سواں نیوز ) رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ حاجی عبدالستارخان اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان دلہہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے چھوٹے بھائی تھے اور ان کی عمر 55سال تھی۔نماز جنازہ میں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، ایم این اے میجر(ر) طاہراقبال،سابق ایم این اے سردار منصور ٹمن،بزرگ مسلم لیگی رہنمااسلم سیتھی،چیئرمین یونین کونسل دلہہ سردار عارف خان،سردار نجف علیخان،چیئرمین یونین کونسل تھنیل کمال چوہدری تصدق حسین،چیئرمین یونین کونسل بھرپورکرنل مشتاق،چیئرمین یونین کونسل وروال میاں عامر عباس،چوہدری طاہر ایوب بکھاری خورد،چوہدری محسن خان مغل پنڈ مغلاں ،چوہدری عطا خان مغل پنڈ مغلاں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹیگز :

Advert