Top Advert

چکوال سمیت ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے،ایک بچی جاں بحق،9 افراد زخمی

No Photo

چکوال (سواں نیوز)چکوال سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ ورد کرتے رہے۔لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 23 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندو کش تھا۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گوجرانوالہ،کمالیہ،سرگودھا،جہلم ،اسلام آباد ،لاہور، پشاور،کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پور آزاد کشمیر ،ایبٹ آباد،کوہاٹ،مالاکنڈ،لوئر دیرمیں محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ،شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور سکولوں میں چھٹی دے دی گئی ۔

ٹیگز :

Bottom Advert