چکوال چیمبر آف کامرس اور آل ٹریڈ ایسوسی ایشنز چکوال کے مابین ہنگامی اجلاس۔

No Photo

چکوال(سواں نیوز) 30جنوری بروز منگل چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آل ٹریڈز ایسوسی ایشنز کے درمیان چیمبر سیکریٹیریٹ راولپنڈی روڈ چکوال میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صدر چکوال چیمبر حاجی نذیر سلطان نے کی جبکہ اجلاس میں سینیئر نائب صدر طارق مصطفیٰ ملک ، نائب صدر خالد مرزا، چیئر مین ٹیکس کمیٹی حاجی نورسلطان اور سینیئر ممبر چوہدری محمد یاسین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چکوال کی تما م ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں سے میرج ہال ایسوسی ایشن کے ارشد منیر ، ہارڈویئر ایسوسی ایشن کے خواجہ محمد فاروق، الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کے رانا زاہد علی ، سویٹس ایسوسی ایشن سے محمد ظفر ، ٹریولز اینڈ ٹورز سے سجاد حیدر اور دیگر کاروباری حضرات نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نذیر سلطان کا کہنا تھا کہ چکوال چیمبر کا اولین مقصد تاجران کے مسائل کا حل ہے اور متفرق محکموں کی طرف سے کاروباری حضرات کو بے جا تنگ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے اپنے مسائل کو تفصیلی طور پر بیان کیا جن پر تمام حضرین نے تجاویز پیش کیں ۔صدر حاجی نزیر سلطان کا کہنا تھا کہ جلد ہی تمام ایسوسی ایشنز کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا اوربزنس کمیونٹی کے حل کے لیے ایک بہترین حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

ٹیگز :