Top Advert

پارلیمینٹیرین کا ضلع چکوال کے شمالی علاقہ جات کا دورہ : اہلِ علاقہ سے ترقیاتی کاموں کی بھر پور یقین دہانی ۔

No Photo

پنڈ مغلاں(سواں نیوز)۔ 19دسمبر بروز منگل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم ۔ این۔ اے میجر طاہر اقبال ،ایم ۔پی۔اے سردار ذولفقار دلہہ اور انچارج ایم۔این۔اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اور دیگر رہنماوں نے ہمراہ چوہدری طاہر ایوب ، محسن خان مغل شمالی علاقہ جات بکھاری خورد، پنڈمغلاں ، ہراج، نارنگ کے علاقہ جات کا دورہ کیا ۔ مسلم لیگ کے تمام رہنماوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ علاقہ میں ترقیاتی کام پہلے بھی کرائے گئے ہیں لیکن الیکشن کے بعد مزید کاموں کو وسعت ملے گی ۔علاقہ میں تمام گاوں کے لوگوں سے ملاقات بھی کی گئی اور تفصیلاََ مسائل کو بھی سنا گیا ۔اہلِ علاقہ کی نمائندہ ٹیم :: فائٹ فار رائٹ:: نے بتایا کہ پرائمری سکول کو مڈل ، ہسپتال ، گیس، ٹیلیفون ایکسچینج اور کارپٹ روڈ کی ضروریات بنیادی ہیں جو ہمیں نہیں ملیں۔جس پر میجر طاہر نے بتایا کہ مڈل سکول کے لیے ایک درخواست لکھ کر پہنچائی جائے جبکہ ہسپتال کے لیے فوراََ کام شروع کر دیا جائے گا ۔سردار ذولفقار دلہہ کا کہنا تھا کہ کارپٹ روڈ کا کام شروع ہو چکا ہے اور یہ روڈ منگوال سے دلہہ انٹرچینج کو لنک کرے گی ۔ یہ روڈ ہراج پنڈ بکھاری کے قریب سے گزرے گی جس سے تمام علاقوں کے سہولت ہو گی اور باقی سہولیات کو بھی جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا ۔ میجر طاہر اور سرردار ذولفقار دلہہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے PP-20کے لیے گرانٹ مختص ہو چکی ہے جو 9جنوری کے بعد جاری ہو گی اور اس گرانٹ میں پہلی ترجیح میں ان علاقوں کی سہولیات کو رکھا جائے گا ۔ اہلِ علاقہ اور فائٹ فاررائٹ کی ٹیم نے تمام نمائندگان کا بھر پور شکریہ ادا کیا

ٹیگز :

Bottom Advert