یونین کونسل پادشاہان میں پی،ٹی،آئی کے توقعات پر پانی پھر گیا

No Photo

ڈھڈیال ( سواں نیوز)حلقہ پی پی 20میں ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج برائے رابطہ مہم ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر یں لگی ہوئی ہیں۔ لہذا مسلم لیگی ورکرز کو پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں آنا ہوگا۔ وہ قصبہ ڈورے میں چوہدری مسرت اقبال کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ میاں نوازشریف نے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا لیکن مخالف قوتوں کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب عوام کو میاں نوازشریف کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اب ہر مسلم لیگی اپنے گاؤں ،یونین کونسل تک محدود ہوجائے اور ڈور ٹو ڈوررابطہ مہم شروع کرکے چوہدری حیدر سلطان کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنائے۔ حلقہ پی پی20کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ مرحوم چوہدری لیاقت علی خان نے 1985ء سے 2017ء تک حلقہ کی عوام کی خدمت کی ۔ میر ی پوری کوشش ہوگی کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جار ی رکھوں۔ انہو ں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کی کامیابی مخالفین کیلئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔ عوام نے9جنوری کو پوری محنت اور لگن سے شانداز نتائج دے کر یہ ثابت کرنا ہے کہ چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ۔انہوں نے یوتھ ونگ ڈورے کی جانب سے شاندار استقبال کا شکریہ ادا کیا ۔ کارنرمیٹنگ سے چوہدری مسرت اقبال، چوہدری غلام صفدر رتہ ، ہارون عباس جوند نے بھی خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگ میں یونین کونسل پادشاہان اور ملحقہ یونین کونسل سے مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

ٹیگز :