Top Advert

نارنگ سیداں کا الیکشن یکطرفہ ہو گیا۔سادات برادری،آرائیں برادری اور مستری برادریPTI میں شامل۔

No Photo

پنڈ مغلاں (سواں نیوز)۔یونین کونسل دلہہ کے گاؤں نارنگ سیداں میں سید عمران ہمدانی اور سید فرحت ہمدانی کے زیرِ اہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سادات برادری،آرائیں برادری اورٹھیکیدار غلام مرتضٰی کے کاوشوں سے مستری برادری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ان تمام برادریوں کی شمولیت سے نارنگ سیداں کا الیکشن یکظرفہ ہو گیا ۔امیدوار برائے PP-20 راجہ طارق افضل کالس نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور تبدیلی کے اس سفر میں شامل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔امیدوار برائے PP-20 راجہ طارق افضل کالس ،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ چکوال چوہدری محمد علی خان،یونین کونسل دلہہ کے چیئرمین سردار عارف خان،گدی نشین دربار ہمدانی سید اقبال شاہ،سید فیاض شاہ ہمدانی،سید ساغر عباس ہمدانی،حماد عباس اورسیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ سید اسد علی شاہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ ،ورکرز اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹیگز :

Bottom Advert