Top Advert

دولہہ ہاوءس میں سردار ذولفقار دولہہ کی چوہدری سلطان حیدر کی کامیابی کے لئے میٹنگ

No Photo

چکوال(سواں نیوز)دلہہ ھاؤس میں پی پی 20 سے متعلقہ یونین کونسلز بلو کسر ۔ تھنیل کمال ۔ اور دلہہ کے چیئرمین وائس چیئرمین فوکل پرسن اور سر کردہ شخصیات کی میٹنگ کا احتمام ایم پی اے سردآر ذوالفقار خان دلہہ نے کیا۔انچارج ایم این اے سیکریٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام مسلم لیگی متحد ھو کر پوری قوت سے الیکشن لڑیں گے اور ثابت کریں گے کہ ضلع چکوال مسلم لیگ کا ضلع ھے ۔ میٹنگ میں چیئرمین تھنیل کمال چوھدری تصدق مہر۔وائس چیئرمین یو سی دلہہ نمبردارظفراقبال کونسلر بابر شہزاد وائس چیئرمین یو سی بلو کسر چوھدری ساجدکے علاوہ اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مقررین میں سردار ذوالفقار خان انچارج ایم این اے سیکریٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان چوھدری مقصود آف نیلہ کے عچوھدری نجف آف لطیفال کے علاوہ چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل تھے ۔

ٹیگز :

Top Advert