زمین کے تنازعہ پر نصف درجن سے زائد ملزمان کا ایک شخص پر تشدد،فائر کرکے زخمی کرڈالا

No Photo

تلہ گنگ(سواں نیوز) زمین کے تنازعہ پر نصف درجن سے زائد ملزمان نے ایک شخص کو شدید زدوکوب کیا اور فائر کر کے شدید زخمی کر گئے ۔مدعی زوار حسین ساکن دتوال نے پولیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزملزمان عمر ،امیر ،عقیل ،اجمل ،یاسر ،وغیرہ سکنائے پنڈی گھیب موٹر سائیکلوں اور کیری وین پرسوار ہو کر آئے اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائر کر کے مجھے زخمی کر دیا ۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ تھا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365,147,149ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

ٹیگز :