وارڈ نمبر 29چکوال میں چوہدری حیدر سلطان کا کارنر میٹنگ سے خطاب

No Photo

چکوال (سواں نیوز)۔سلم لیگی شیر جاگ اٹھے۔گیدڑ بھاگ رہے ہیں وارڈ نمبر 29چکوال میں خالد بٹ کی کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی مسلم لیگ ن کو عوام سے وابستگی اور پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے۔چوہدری حیدر سلطان مسلم لیگ ن کی حکومت کے ترقیاتی کام مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہے۔میجر طاہر اقبال چکوال شہر کی وارڈ نمبر 29میں کونسلر خالد بٹ۔رفیق اعوان۔ظہیر بابر مغل۔ناظم عباس۔محمد اقبال۔عدیل مغل۔شیخ محمد بلال نے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جب چوہدری حیدر سلطان اور میجر طاہر اقبال و ملک نعیم اصغر اعوان پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگی شیر ہر گلی محلے میں بیدار ہو چکے ہیں اور گیدڑ بھاگ رہے ہیں۔چوہدری حیدر سلطان کو وارڈ نمبر 29کی عوام کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ بھاری برتری سے فتح آپکی ہو گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ آج مرحوم فرزند چکوال چوہدری لیاقت علی خان کے پرانے دوستوں کی اکثریت اس جلسے میں موجود ہے جسے دیکھ کر خوشی ہوئی اور حوصلہ بھی بڑھا یہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کی بنیاد رکھی اسے سینچا اور ایک تناور درخت بنا دیا اور اب ان ہی کی راہنمائی میں اس شجر سایہ دار کا تحفظ کرنا ہے۔تمام بھائی بزرگ اور دوست جیت دیکھ کر آرام سے مت بیٹھیں بلکہ زیادہ سے زیادہ لیڈ کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں۔9جنوری کو انشاللہ ہم میاں نواز شریف کو ایسے رزلٹ دیں گے کہ ساندار مثال قائم کریں گے۔مسلم لیگ ن کے خلاف سازشی عناصر عوامی طاقت سے نہیں ٹکرا سکتے وہ صرف سازشیں کر سکتے ہیں اور ہم انکی سازشوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کو عوام سے وابستگی اور پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی سزا دی جارہی ہے لیکن عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میجر ر طاہر اقبال نے کہا کہ تمام کارکنان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ ن کے نظریاتی تشخص کے محافظ ہیں۔چوہدری لیاقت علی خان وفا کا دوسرا نام تھا اور چوہدری حیدر سلطان انکے تربیت یافتہ ہیں جو ایک باشعود نوجوان ہیں اور مسائل کو حل کرنے اور مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتے ہیں انکی فتح تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ صرف الیکشن جیتیں گے بلکہ بھاری لیڈ سے الیکشن جیتیں گے۔چوہدری لیاقت کی پینتیس سال عوامی خدمت ہم پر قرض ہے جو چوہدری حیدر سلطان کو جتوا کر اتاریں گے۔چکوال میں ترقی مسلم لیگ ن نے ہی کروائی۔1985کا چکوال اور اج کا چکوال دیکھ لیں مسلم لیگ ن کی کارکردگی سامنے آجائے گی

ٹیگز :