Top Advert

ڈھڈیال(ڈھوک چوہان)چو ہدری اورنگزیب، چوہدری محمد صفدر،چوہدری محمد لطیف، ساجد چوہان اور فضل چوہان کا اپنی براردی سمیت چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان

No Photo

ڈھڈیال(ڈھوک چوہان)چو ہدری اورنگزیب، چوہدری محمد صفدر،چوہدری محمد لطیف، ساجد چوہان اور فضل چوہان کا اپنی براردی سمیت چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان ڈھڈیال(ڈھوک چوہان) ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے صاحبزادے چوہدری شہریار سلطان نے کہا ہے حلقہ پی پی بیس کا الیکشن حادثاتی طور پر لڑ رہے ہیں چوہدری حیدر سلطان کا پہلا الیکشن ہے انشااللہ آپ کی دعاؤں سے بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ڈھوک چوہان میں سردار گروپ کے چوہدری اورنگزیب، چوہدری محمد لطیف اور چوہدری محمد صفدر کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس اور ہم سب اب مسلم لیگی ہیں اور اپنے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بھرپور محنت کرنا ہے انہوں نے کہا2013�آ کے مقابلے میں موجودہ دور میں مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور معیشت میں بہت بہتری آئی ہے اور سی پیک منصوبہ ہمارے ملک کی قسمت بدل دے گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں آخری عدالت عوام کی ہے اور پاکستان کی عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پی پی بیس کے الیکشن پر عوام کی نظریں لگی ہیں چوہدری حیدر سلطان کو کامیاب کرکے آپ نے بتانا ہے کہ عوام نواز شریف سے ساتھ ہیں اس موقع پر سردار گروپ کے چوہدری اورنگزیب، چوہدری محمد صفدر،چوہدری محمد لطیف، ساجد چوہان اور فضل چوہان نے اپنی براردی سمیت چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کیا

ٹیگز :

Advert