نظامِ شمسی میں ایک لمبوترا مہمان سیارچہ

No Photo

اب تک کے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ چوڑائی کے مقابلے پر اس کی لمبائی کم از کم دس گنا زیادہ ہے۔ یہ شرح نظامِ شمسی کے اب تک دریافت شدہ کسی بھی جسم کے مقابلے پر زیادہ ہے۔ چلی میں واقع دوربین سے اس کا مشاہدہ کرنے والی امریکی ماہرِ فلکیات کیرن میچ اور ان کے ساتھیوں نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس سیارچے کی لمبائی 400 میٹر ہے اور تیزی سے گھوم رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی چمک میں تیزی سے کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ چمک میں اسی تبدیلی کی وجہ سے اومواموا کی عجیب و غریب شکل کا اندازہ لگانے میں مدد ملی۔ ڈاکٹر میچ نے بی بی سی کو بتایا: 'ہم اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ لمبوترا ہے۔۔۔ اس کا رنگ سرخی مائل ہے، اور اس کے اطراف گرد و غبار بالکل نہیں ہے۔'

ٹیگز :