Top Advert

چکوال : حلقہ پی پی20ضمنی انتخاب ، پیپلز پارٹی کے امیدوار تیمور نواب تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق کالس کے حق میں دستبردار

No Photo

چکوال(سواں نیوز)پی پی بیس کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ضلع چکوال نے اپنا امیدوار نواب تیمور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کالس کے حق میں دستبردار کر لیا ہے۔اس بات کا اعلان چکوال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پییپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے تحریک انصاف کے راہنماوں طارق افضل کالس.ملک شاہد ایڈووکیٹ اور راجہ یاسر سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت قمر الزمان قائرہ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے یہ فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں اپوزیشن مل کر انتخاب لڑے۔لیکن جو وقت کی ضرورت ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ سب مل کر الیکشن لڑیں تو مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے لیکن 2018کا الیکشن پیپلز پارٹی خود لڑے گی۔اس موقع پر تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز ۔طارق افضل کالس نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اسکی حمایت پر انکے مشکور ہیں ہم قمر الزمان قائرہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اپوزیشن کو سپورٹ کیا اور اپنا امیدوار دستبردار کیا۔

ٹیگز :

Bottom Advert