مسلم مخالف ویڈیوز ٹوئیٹ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

No Photo

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار بھی تنازعات کی زد میں آگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم مخالف 3 وڈیوز ری ٹوئیٹ کی گئیں۔ یہ ویڈیوز ابتدائی طور پر برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹن فرسٹ کی نائب سربراہ جیدا فرینسن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جنہیں ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر کیا۔ان وڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکا مبینہ طور پر ڈچ لڑکے کو زدوکوب کر رہا ہے۔ دوسری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مجمع مبینہ طور پر ایک نوجوان کو چھت سے دھکا دے رہا ہے جب کہ تیسری ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک شخص کو مجسمہ توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹرمپ کی اس حرکت پر برطانوی حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مسلم مخالف ویڈیوز کی ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر کرکے غلطی کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ’’بریٹن فرسٹ‘‘ تنظیم نفرت انگیز پیغامات سے معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اس کی وجہ سے قانون کی پاسداری کرنے والے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام اس تنظیم کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں اور امریکی صدر نے اس تنظیم کے نظریے کو آگے بڑھاکر غلط کام کیا۔

ٹیگز :