Top Advert

ضلع چکوال میں امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کرنے شروع کردیے

No Photo

چکوال(نمائندہ ڈھڈیال نیوز)2018ء کے عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے پورے ملک میں پولنگ پچیس جولائی کو ہوگی، ضلع چکوال میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے نامزدگی فارم حاصل کرنے شروع کردیے ہیں، چکوال میں سیاسی ماحول بڑا دلچسپ ہوتا جارہا ہے خاص تجزیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ پر حلقہ این اے 64کے ووٹروں اور عوام کا دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ ہر صورت میں حلقہ این اے 64سے الیکشن لڑیں، بڑی وجہ یہ ہے کہ ن لیگ کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے سابقہ حلقہ انتخاب میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے اور ہر شعبہ زندگی میں ایک انقلاب برپا کیا۔

ٹیگز :

Bottom Advert