Top Advert

عوامی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہدگورنمنٹ ہائی سکول منگوال اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھنوال کے لیے فنڈز فراہم کر دیے

No Photo

پنڈ داخلی ہراج (نامہ نگار) عوامی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہدگورنمنٹ ہائی سکول منگوال اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھنوال کے لیے فنڈز فراہم کر دیے ،مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال کا شکریہ ادا کیا۔ روزنامہ پبلک آئی کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی غلام صغیر شاہد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگوال کے لئے دو عدد کمروں اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھنوال کے لئے دو کمروں اور فرنیچر کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ممتاز ڈگری کالج منگوال کے لئے 2 اسلحہ لائسنس دینے کی حامی بھر لی۔ ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد کو منگوال کے سکولوں اور بی ایچ یو کے وزٹ پر راجہ محمد لطیف نے کھنوال سکول کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگوال ندیم فرزند شاہ ہمدانی نے سکول میں 2 عدد کمرے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد نے کہا کہ تحریری درخواستیں لکھ کر میرے دفتر چکوال میں میرے ساتھ رابطہ کریں۔جس پر روزنامہ پبلک آئی کے بزرگ نمائندے نے دونوں سکولوں کی درخواستیں ڈی سی آفس چکوال میں پہنچا کر اپنا فرض ادا کر دیا۔ ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد نے دونوں درخواستوں کی منظوری دے کر اپنا وعدہ وفا کر دیا۔

ٹیگز :

Advert