Top Advert

ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں عوام ذلیل وخوار کوئی پرسان حال نہیں۔

No Photo

دلہہ ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ضلع چکوال کا واحد ہسپتا ل ہے جہاں دور دراز علاقوں سے مریض اپنے چیک اپ کے لئے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کا رخ کرتے ہیں۔مریضوں کو اپنے چیک اپ کے علاوہ دیگر بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں لوگوں کو بنیادی علاج معالجہ میں بھی کافی دقت پیش آتی ہے۔اپنی باری کے انتظار میں دور دراز سے آئے ہوئے بچوں،بڑھوں اور عورتوں کو صبح سے لیکر شام تک اپنی باری کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔جبکہ ہسپتال کا عملہ من پسند اور سفارشی لوگوں اور مریضوں کو عام لوگوں پر ترجیح دیتے ہیں۔اس عوامی مسلئے کو کئی بار اجاگر کرنے کے باوجود انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ہسپتال کے عملے کا رویہ عام لوگوں کے ساتھاانتہائی غیر مہذب،غیر ذمہ دارنہ اور غیر شائستہ ہوتا ہے۔خاص کر جس سیکشن میں دوائیں دی جاتی ہیں۔واش روم میں پانی اب بھی زیادہ تر میسر نہیں ہوتااور پینے کے لئے بھی پانی کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔جب کوئی اعلی عہدے دار ہسپتال کا دورہ کرے تو گھنٹوں کے لئے سب کچھ درست کر دیا جاتا ہے اس کے بعد وہی ڈھاک کے تین پات۔ عوام روزانہ کی بنیاد پر ذلیل وخوار ہو رہی ہیڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں علاج اور سہولیات کے حصول کے لئے عملے کے کسی فرد سے رابطہ ضروری ہے ورنہ آپ بیشک ذلیل ہوتے رہیں۔۔۔۔۔

ٹیگز :

Bottom Advert