Top Advert

نواز شریف 10 مئی کو چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

No Photo

چکوال (سواں نیوز) ۔چکوال میں قائد مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف کے10 مئی کو ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس چوہدری سلطان حیدر علی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلا س میں میجر(ر) طاہر اقبال، سردار ممتاز خان ٹمن، سردار غلام عباس خان، ملک تنویر اسلم سیتھی، ملک شہر یار اعوان، سردار ذوالفقارخان دلہہ، ملک سلیم اقبال، مہوش سلطانہ، بیگم عفت لیاقت، چوہدری سلطان حیدر علی، ملک طارق اسلم ڈھلی، چوہدری سجاد احمد خان اور دیگرمسلم لیگی راہنماؤ ں نے شرکت کی۔سب نے اتفاق رائے سے طے کیا کہ 10مئی کو اپنے قائد میاں نواز شریف کے جلسے کو یادگار اور مثالی بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانیاں اور وسائل صرف کرتے ہوئے عوام کی ریکارڈ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔اور سرزمینِ چکوال میں اپنے قائد میاں نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کیا جائے گا۔جلسے کے انتظامات و دیگر امور کےلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔باہمی مشاورت سے چوہدری سلطان حیدر علی، سردار ذوالفقارخان دلہہ، ملک شہریار اعوان، ملک طارق اسلم ڈھلی اور چوہدری سجاد احمد خان پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔مذکورہ کمیٹی جلسہ کے انتظامات و دیگر معاملات باہمی مشاورت سے طے کرے گی۔قائدین نے متفقہ طور پر عزم کیا کہ سب ملکر اپنے قائد کے جلسہ کو چکوال کا ایک یادگار جلسہ بنانے کے لئے متحد ہوکر باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

ٹیگز :

Bottom Advert