Top Advert

ضلع چکوال کے پارلیمنٹرنیز، وزیر اور مشیر کو دی جانیوالی سیکورٹی ہٹا لی گئی، ڈی پی او

No Photo

چکوال ( سواں نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر ضلعی پولیس چکوال نے صوبائی وزیر ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور تمام پارلیمنٹرنیز کو دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی ۔ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کی رہائش گاہ پر سے بھی پولیس ہٹا لی گئی ، سرکاری دورے کے دوران اب صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کو سیکورٹی کی سہولت حاصل ہو گی ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کو دی جانے والی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی ، چیئرمین دفاعی پیدوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کو پولیس کے علاوہ دی گئی گاڑی بھی واپس لے لی گئی ، بزرگ مسلم لیگی راہنما ملک اسلم سیتھی کی سیکورٹی کیلئے بھی ایک پولیس اہلکار ہمہ وقت ان کے ساتھ تھا دیگر تمام پارلیمنٹرنیز کو دی جانے والی پولیس واپس پولیس لائن طلب کر لی گئی۔ ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے جمعہ کے روز اخبار نویسوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جو ایس او پی جاری ہوا ہے اس کے مطابق جو پارلیمنٹرنیز ، وزیر یا مشیر سیکورٹی کے حقدار ہونگے اب صرف ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع چکوال کے تمام پارلیمنٹرنیز اور دیگر وزیر اور مشیر کو دی جانے والی سیکورٹی ہٹا لی گئی ہے ۔

ٹیگز :

Bottom Advert