یو سی تھنیل کمال ،عوامی دباؤ کی بدولت ترقیاتی کام!!!

No Photo

پنڈ داخلی (سوان نیوز ) یو سی تھنیل کمال جو کہ چکوال کی یو سی نمبر 1ہے پچھلے 35 سالوں سے احساس محرومیوں کا شکا ر رہی ہے اس کے ملحقہ دیہات نارنگ سیداں،ہراج،پنڈ مغلاں اور بکھاری خورد کے لوگ بھی احساس محرومیوں کا شکا ررہے ہیں جو بھی حکومیتں آئیں انھوں نے اپنے اپنے ادوار میں ان کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔جن کی بدولت یہاں کے لوگ اپنی بنیادی حقوق سے محروم رہے ہیں اور یہ لوگ ترقی کی دوڑ میں بہت پچھے رہ گئے ہیں۔جب لوگ احساس محرومی کا شکار ہوں تو وہاں اپنے حقوق کے حصول کے لئے مختلف تحریکیں جنم لیتی ہیں۔ان احساس محرومیوں کی بدولت پچھلے ایک سال سے فائٹ فار رائٹ نے لوگوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کیا ۔اور علاقے کے لوگوں میں اپنی حقوق کے حصول کے لئے آگاہی مہم شروع کی۔اور لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ۔اور ایک آواز بن کر اپنے حق کے لئے لڑنے کی ہمت پیدا کی۔فائٹ فار رائٹ کی آگاہی مہم کی بدولت اپنے حقوق کی اور تحریکیں بھی شروع ہو گئیں۔ جن میں ایک Struggle for Rights of Thanil Kamal نے بھی لوگوں کے حقوق کی آواز کو بلند کرنا شروع کر دیا۔اور لوگوں نے ان فورم پر متحد ہو کر اپنا دباؤ سیاسی لیڈروں پر ڈالااور ان کو سوچنے پر مجبور کیا کہ ہمارے حقوق اور مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔عوامی دباؤ کی بدولت یو سی تھنیل کمال میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔منگوال تا دلہہ روڈ ،ہراج تا تھنیل کمال روڈ ، تھنیل کمال میں اپنی مدد آپ کے تحت اور کچھ کا حکومت کے فنڈ سے تھنیل کمال میں بجلی کا کام ،ڈہوک چھوئی کو بجلی،بکھاری خورد میں نالیوں اور گلیوں کا کام ہو رہے ہیں ۔یہ تما م کام عوامی دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔

ٹیگز :