تھنیل کمال سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ اجاگر ہو گا۔ملک جہانگیر سلطان

No Photo

پنڈ داخلی ہراج۔تھنیل کمال سپر لیگ2018کا فائنل 8 اپریل بروز اتوار کمال کرکٹ گروانڈ تھنیل کمال میں کولیاں حمید اور بھگوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولیاں حمید کی ٹیم نے جیت لیا۔تھنیل کمال سپر لیگ2018 کے مہمان خصوصی ملک جہانگیر سلطان آف بھون تھے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ تھنیل کمال کی حسین وادی میں خوبصورت کرکٹ گروانڈاور اہلیان تھنیل کمال کی کرکٹ کی دلچسپی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔آپ اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل پر خصوصی توجہ دیں۔کیونکہ انھی بچوں نے ہماری بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ملک جہانگیر سلطان آف بھون نے کامیاب سپر لیگ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبلغ پچاس ہزار روپے انعام دیا۔

ٹیگز :

t