Top Advert

چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔محمد عقیل پرنسپل : سٹی سکول چکوال

No Photo

چکوال (سواں نیوز) چکوال چیمبر کے وفد نے زیرِ صدارت قاضی محمد اکبر سٹی سکول کے پرنسپل محمد عقیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سینیئر ممبر چوہدری یاسین ، کوچیئر مین چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول چوہدری شہزاد سعادت، نائب صدر خالد مرزا بھی موجود تھے۔ چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور پرنسپل عقیل صاحب کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔قاضی محمد اکبر صاحب نے میگا فیملی فیسٹول کے اغراض، مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم چکوال کی فیملیز کو ایک منفرد قسم کی تفریح کا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔پرنسپل سٹی سکول عقیل نے چکوال چیمبر کی کوششوں اور اس سلسلے میں کیئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ٹیگز :

Advert