Top Advert

تیسرے چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول میں بیسٹ وے سیمنٹ بھرپور کردار ادا کریگا: قاضی محمد اکبر پائینیر گروپ لیڈر

No Photo

چکوال (سواں نیوز ) گزشتہ روز چکوال چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے بیسٹ وے سیمنٹ کلر کہار میں سینیئر جنرل مینیجر ارشاد علی امیر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر حاجی نذیر سلطان بھی موجود تھے ، ملاقات کا مقصد چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول کو بھر پور انداز میں منعقد کرانا تھا ۔ صدر چکوال چیمبر آف کامرس حاجی نذیر سلطان نے کہاکہ بیسٹ وے سیمنٹ ، چیمبر آف کامرس میں سینیئر ممبر اور کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور گزشتہ سال بھی میگا فیملی فیسٹول میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ وفد میں شامل سابق چیف آرگنائزر چوہدری شہزاد سعادت اور نائب صدر خالد مرزا نے سینیئر جنرل مینیجر ارشاد علی امیر کو فیسٹول کے انتظامات سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ، جس پرسینیئرجنرل مینیجر ارشاد علی امیر کا کہنا تھا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور معیشیت کی مضبوطی ہمارا مشن ہے اورہم ہر ممکنہ کو شش کوبروئے کار لائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پائینیر گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر اور دیگر وفد کے شرکاء کو چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ٹیگز :

Bottom Advert