Top Advert

چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول کی تیاریاں عروج پر : چکوال شہر کی عوام کے لیے یاد گار میلہ ہو گا ، چیئر مین حاجی نور سلطان

No Photo

چکوال (سواں نیوز ) چکوال چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے چکوال ورثہ میگا فیملی فیسٹول کی تیاریاں عروج پر ہیں ، چیئر مین نمائش کمیٹی حاجی نور سلطان کا کہنا تھا کہ فیسٹول کے انعقاد کے لیے بہترین لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس کی بدولت چکوال شہر کی عوام اور تمام مہمانوں کو شاندار تفریح مہیا کی جائے گی ۔ فیسٹول کمیٹی کے ممبران خالد مرزا ،چوہدری شہزاد سعادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نامور کمپنیز ، قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کمپنیز فیسٹول کے ۶ دن اپنے سٹال لگائیں گی ۔اس کے علاوہ بچوں کے لیے قرات ، نعت اور دوڑ جیسے مقابلے، خواتین کیلیے ککنگ ، مہندی جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔گفتگو کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے نتائج پر انعامات تقسیم کیئے جائیں گے ۔نیز موٹر سائیکل اور کار بمپر انعامات ہوں گے ۔مزید براں تمام حاضرین کو تمام تر معاملات جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کی گئی ۔چوہدری شہزاد سعادت کا کہنا تھا کہ دوسرا میگا فیملی فیسٹول بہت ہی شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا تھا جبکہ اس دفعہ اس سے بھی زیادہ اور بہتر طریقے سے منعقد کیا جائے گا ۔نائب صدر اور ممبر فیسٹول کمیٹی خالد مرزا نے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور موسیقی نائٹ کے انتظامات کے متعلق آگاہ کیا ۔

ٹیگز :

Bottom Advert