Top Advert

یونین کونسل منگوال میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا گیا

No Photo

لطفیال (سواں نیوز) یونین کونسل منگوال میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح راول بالا میں چوہدری سرفراز لطیفال، چوہدری غلام محمد لطیفال، چوہدری خضر حیات،چوہدری نجف حمید اور چوہدری نذر عباس چوہدری عامر لطفیال ،چوہدری نوید لطفیال ،چوہدری فیصل لطفیال لطیفال کے ہاتھوں ہوا اس موقع پر ایک بڑی تقریب زیر انتظام چوہدری غلام علی منقعد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی تقریب میں محکمہ سوئی گیس کے افسران بھی موجود تھے علاقے کی عوام اور تقریب سے خطاب کرنے والوں نے جنرل فیض حمید کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت علاقہ کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کر دی گئی اگلے مرحلے میں راول زیر ، ڈھوک ڈھمنی، واہڈرے اور یونین کونسل منگوال کے دیگر دیہات کو بھی سوئی گیس فراہم کی جائے گی آج راول بالا، سکریالہ، لطیفال، کھنوال میں گیس چالو کر دی گئے ہے

ٹیگز :

Top Advert