Top Advert

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ڈینٹل بلاک کا دورانیہ چھ گھنٹے بڑھا دیا گیا

No Photo

چکوال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ڈینٹل بلاک کا دورانیہ چھ گھنٹے بڑھا دیا گیا، اب صبح سے لے کر شام تک ڈینٹل او پی ڈی میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال کے ترجمان کے مطابق ڈینٹل بلاک میں ایم ایس ڈاکٹر اسماءانصاری کی کوششوں سے عوام کی سہولت کے پیش نظر صبح آٹھ بجے سے لے کر شام آٹھ بجے تک بارہ گھنٹے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ،ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل اور سرجیکل اور او پی ڈی پہلے ہی یکم مئی 2017ءسے ایم این اے بیگم عفت لیاقت کی کوششوں سے شام تک کام کر رہے ہیں اور صبح کے علاوہ شام کی شفٹ بھی فنکشنل ہے۔ اب ڈینٹل بلاک بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز :

Bottom Advert