Top Advert

مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما چوہدری سلطان شہریار علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں لگائے گئے ”ہیلتھ میلہ “کا معائنہ کیا

No Photo

چکوال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما چوہدری سلطان شہریار علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں لگائے گئے ”ہیلتھ میلہ “کا معائنہ کیا اس موقع پر لیگی رہنما چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل اور سٹیج سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک سعید ڈب بھی ان کے ہمراہ تھے ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر اسماءانصاری اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر نے لیگی رہنما کو ہیلتھ میلہ میں لگائے گئے مختلف کاﺅنٹرز کا معائنہ کروایا اور بتایا کہ ہیلتھ میلہ ہفتہ صحت کے دوران تمام امراض کا علاج حکومت پنجاب کی طرف سے بالکل مفت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ہر قسم کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں ،چوہدری سلطان شہریار نے ہیلتھ میلہ میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ،ترجمان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مسعود الحسن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ میلہ میں شوگر، بلڈ پریشر، امراض بچگان،امراض نسواں، ٹی بی، اور ہیپاٹائٹس سمیت تمام امراض کا علاج کیا جا رہا ہے اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز یہاں پر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ چوہدری سلطان شہریار نے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہیں تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ٹیگز :

Top Advert