Top Advert

گورنمنٹ ہائی سکول نیلہ کا سکول کا رزلٹ سو فیصد

No Photo

نیلہ (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نیلہ کے ہیڈ ماسٹر چوہدری خالد سلیم اور ان کا عملہ بہت محنتی و لائق و اعلیٰ خوبیوں کے مالک ہیں اور ان کی ان شبانہ روز کاوشوں سے ہر سال سکول کا رزلٹ سو فیصد آتا ہے اور ساتھ سکول میں بھی کافی کام وغیرہ کراتے ہیں اور سکول کی بلڈنگ جو کہ صدیوں پُرانی ہے اسے بھی دُلہن کی طرح سجا کر رکھا ہوا ہے اور طلبا کے والدینوں سے بھی ان کی تعلیم کے بارے رابطہ رکھتے ہیں جس پر اہلیان نیلہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نیلہ کا تعلیمی نظام بھی ہیڈ ماسٹر ملک مختار حسین اعوان کی تعیناتی سے بہت اعلیٰ اور معیاری ہو گیا ہے اور ان کی کاوشیں رنگ لائی ہیں جبکہ ان کا ماتحت عملہ میل، فی میل بھی بہت محنتی اور اعلیٰ خوبیوں کا مالک ہے۔ یاد رہے کہ ان تمام باتوں کا سہرا ہیڈ ماسٹر چوہدری خالد سلیم ہائی سکول نیلہ و ملک مختار حسین ہیڈ ماسٹر ایلیمنٹری سکول نیلہ کے سروں پر ہے جن کی اعلیٰ قیادت سے یہ سکولز دن دوگنی رات چوگنی کی منازل طے کر رہے ہیں اور ان کے اچھے تعلیمی اقدامات کرنے پر اہلیان نیلہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ہیڈ ماسٹر ملک مختار حسین اعوان نے بھی سکول میں بہت کام کرایا ہے اور کرا رہے ہیں۔

ٹیگز :

Bottom Advert