Top Advert

سٹی پولیس نے شاہ ملتانی سے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی،

No Photo

چکوال(عاطف رشید)منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران سٹی پولیس نے شاہ ملتانی سے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اظہر حسین شاہ کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے اچانک چھاپہ مارا اور منشیات فروش محمد عاقب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو ایک سو بیس گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

ٹیگز :

Bottom Advert