تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔;


پاکستان تحریک انصاف کی ریلی

دلہہ (سواں نیوز)۔حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے ریلی نکال کر شو آف پاور کا مظاہرہ کیا،ریلی نیلہ دلہہ انٹرچینج سے شروع ہوئی تھنیل کمال،منگوال،سرال،ڈھڈیال سے ہوتے ہوئے پنڈی روڈ،پھرہرڑ چوک،چک نورنگ پھاٹک ،بہکٹری سے ہوتے ہوئے تحصیل چوک پر دفتر کا افتتاع پھرچھپٹر،بھون چوک سے

چکوال تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے امیر مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے چوہدر ی حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا:

چکوال(فیصل اعوان)تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا قاضی ظہور الحسن اظہر نے پی پی بیس کے ضمنی انتخابات میں چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چوہدری حیدر سلطان ختم نبوت۔قادیانیوں کے کافر ہونے اور دیگر معاملات پر چھوٹی عمر کے باوجود پختہ یقین رکھتے ہیں جسکی خوشی ہے۔حکومت کو قادیانی

مسلم لیگ (ن) کے یونین کونسل 4- کے سپورٹرز کی بھرپور میٹنگ، ڈور ٹو دور الیکشن کمپیئن کی مربوط حکمتِ طے مسلم لیگی سپورٹرز اور ورکرزکے جذبات دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ چکوال شہر یکطرفہ پول ہوگا۔سلطان حیدر علی

چکوال -یونین کونسل نمبر4کے مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کی بھرپور میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں الیکشن کمپئین کی مربوط حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان حیدر علی خان نے کہا کہمسلم لیگی سپورٹرز اور ورکرزکے جذبات دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ چکوال شہر یکطرفہ پول ہوگا۔میٹنگ میں ملک

کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کوئٹہ: زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ سواں نیوز کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ پر متعدد دہشت گردوں نے میتھوڈسٹ چرچ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کی حالت

صفحہ 4 - سے - 14