تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔;


میجر طاہر اقبال اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا چکوال کے شمالی علاقہ جات کا دورہ.

چکوال (سواں نیوز) تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 20 الیکشن کی کمپین کے سلسلے میں میجر طاہر اقبال اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے چکوال کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا اور مختلف گاؤں موضع ڈھوک مرید،ہراج،نارنگ،پند مغلاں،بکھاری خورد کا تفصیلی دورہ کیا۔میجر طاہر اقبال اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی معاونت

میجر طاہر اقبال کا شمالی علاقوں کا دورہ

پنڈ مغلاں (سواں نیوز)-کل20دسمبر بروز بدھ حلقہ پی پی 20 کی انتخابی کمپین کے سلسلے میں جناب ملک نعیم اصغر،میجر طاہر اقبال اور سردار ذوالفقار علی خان موضع منگوال،ڈہوک مرید،نارنگ،ہراج،پنڈ مغلاں،بکھاری خورد کا دورہ کریں گے۔اور کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کریں گے۔سواں نیوز کی میڈیا ٹیم بھی ساتھ ہو گی۔اور تمام

پیر عبدالرحیم نقشبندی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

چکوال (سواں نیوز)۔مذہبی رہنما پیر عبدالرحیم نقشبندی نے صدر شمالی پنجاب راجہ عامر محمود کیانی کی موجودگی میں ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری ممبر شپ اور سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز،صدر یوتھ راولپنڈی ڈویژن

ڈھڈیال(ڈھوک چوہان)چو ہدری اورنگزیب، چوہدری محمد صفدر،چوہدری محمد لطیف، ساجد چوہان اور فضل چوہان کا اپنی براردی سمیت چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان

ڈھڈیال(ڈھوک چوہان)چو ہدری اورنگزیب، چوہدری محمد صفدر،چوہدری محمد لطیف، ساجد چوہان اور فضل چوہان کا اپنی براردی سمیت چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان ڈھڈیال(ڈھوک چوہان) ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے صاحبزادے چوہدری شہریار سلطان نے کہا ہے حلقہ پی پی بیس کا الیکشن حادثاتی طور پر لڑ رہے ہیں

صفحہ 3 - سے - 14