تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔;


چکوال تحریک انصاف کے بانی رہنما ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دباﺅ بڑھ گیا،

چکوال (چوہدری ہمایوں خان مغل )چکوال حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن کے لیے ضلع چکوال سے تحریک انصاف کے بانی رہنما ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دباﺅ بڑھ گیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا قیادت سے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ ،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے

مذاکرات کامیاب،تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان ،معاہدے میں کیا طے پایا،تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان دھرنا ختم کرنے پر معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد حامد کے استعفے کے بعد دھرنا قائدین نے آئندہ کی حکمت عملی کے لئے مشاورت شروع کردی ہے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت اور مظاہرین کے درمیان 6 نکاتی

وفاقی وزیر قانون کی چھٹی، وزیر اعظم نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

چکوال (سواں نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔زاہد حامد نے گذشتہ روز رضاکارانہ طور پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔زاہد حامد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی

منگوال تا دلہہ روڈ کا افتتاح

پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)منگوال تا دلہہ روڈ کی افتتاحی تقریب منگوال کے مقام پر ہوئی جس میں موضع پنڈ مغلاں.نارنگ.بکھاری خورد .ڈہوک جبی.تھنیل کمال اور دوسرے علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.روڈ کا افتتاح چوہدری سرفراز خان لطفیال نے نے کیا.اہل علاقہ نے جنرل فیض حمید کی کاوشوں کو سراہا.بکھاری خورد

صفحہ 12 - سے - 14