تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔;


افغانستان میں استحکام کی کوششوں کے حامی ہیں: پاکستانی وزیراعظم

چکوال (سواں نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت وضع کی جانے والی حکمت عملی کی حمایت کا خواہاں ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس کے شہر سوچی میں منعقدہ "سنگھائی تعاون تنظیم"

امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان متوقع

چکوال (سواں نیوز ) ا مریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کو اگلے ہفتے اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطی کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔ امریکہ ٹی وی

فائٹ فار رائٹ میڈیا ٹیم کامنگوال تا دلہہ روڈ کا دورہ

پنڈ مغلاں (سواں نیوز) آج فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے منگوال تا دلہہ روڈ کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد روڈ کی سمت کا پتہ لگانا اور اس کی تما م تفصیل اہل علاقہ کے لوگوں تک شیئر کرنا تھاہم نے مشکل اور کٹھن اور پہاڑی راستوں اور گھنے جنگلوں سے گزر یہ فاصلہ منگوال سے بکھاری خورد تک تقریبا دو گھنٹوں میں طے کر

قطری شہزادے نے معافی مانگ لی، شریف خاندان کو خوشخبری بھی سنا دی

چکوال (سواں نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شیف سے قطری شہزادہ حماد بن جاسم نے الگ الگ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔شہزادہ حمد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے اولڈ

صفحہ 10 - سے - 14