تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔;


پارلیمینٹیرین کا ضلع چکوال کے شمالی علاقہ جات کا دورہ : اہلِ علاقہ سے ترقیاتی کاموں کی بھر پور یقین دہانی ۔

پنڈ مغلاں(سواں نیوز)۔ 19دسمبر بروز منگل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم ۔ این۔ اے میجر طاہر اقبال ،ایم ۔پی۔اے سردار ذولفقار دلہہ اور انچارج ایم۔این۔اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اور دیگر رہنماوں نے ہمراہ چوہدری طاہر ایوب ، محسن خان مغل شمالی علاقہ جات بکھاری خورد، پنڈمغلاں ، ہراج، نارنگ کے علاقہ جات کا دورہ

یونین کونسل پادشاہان میں پی،ٹی،آئی کے توقعات پر پانی پھر گیا

ڈھڈیال ( سواں نیوز)حلقہ پی پی 20میں ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج برائے رابطہ مہم ملک نعیم اصغر اعوان نے کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر یں لگی ہوئی ہیں۔ لہذا مسلم لیگی ورکرز کو پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں آنا ہوگا۔ وہ قصبہ ڈورے میں چوہدری مسرت اقبال کے زیر اہتمام منعقدہ

نارنگ سیداں کا الیکشن یکطرفہ ہو گیا۔سادات برادری،آرائیں برادری اور مستری برادریPTI میں شامل۔

پنڈ مغلاں (سواں نیوز)۔یونین کونسل دلہہ کے گاؤں نارنگ سیداں میں سید عمران ہمدانی اور سید فرحت ہمدانی کے زیرِ اہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سادات برادری،آرائیں برادری اورٹھیکیدار غلام مرتضٰی کے کاوشوں سے مستری برادری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ان تمام برادریوں کی شمولیت

صفحہ 1 - سے - 14